Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تنہائیاں ڈرامے کی شہناز شیخ اور احد رضا میر کی 40 سال بعد ملاقات میں کیا ہوا؟

Share It:


پاکستان ٹیلی وژن کے سنہری دور کی ایک سنہری یاد ڈراما تنہائیاں ہے جس کا ہر ایک کردار اور ہر ایک مکالمہ آج بھی مداحوں کے ذہن میں نقش ہے۔

پی ٹی وی کا سنہری دور آج بھی مداحوں کے لیے خوشگوار یادوں کا سامان لیے ہوئے ہیں۔ ان گنت ڈرامے اور نغمے آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔

ڈراما تنہائیاں بھی ایسے ہی ڈراموں میں سے ایک ڈراما ہے جب وہ آن ایئر ہوتا تھا تو سڑکیں سنسان ہوجایا کرتی تھیں اور لوگ اپنی تقریبات ملتوی کردیا کرتے تھے۔

اس ڈرامے کے دو مرکزی کرداروں آصف رضا میر اور شہناز شیخ کی جوڑی نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب کہ مرینہ خان اور بہروز سبزواری کے بے ساختہ اداکاری کو بھی خوب پسند کیا گیا تھا۔

شہناز شیخ نے اتنی کامیابیوں کے باجود چند ہی ڈراموں میں کام کیا اور منظرعام سے غائب ہوگئی تھیں۔ قریب قریب آصف رضا میر نے بھی یہی کیا تھا۔

تاہم اب یہ دونوں اپنی نجی ذمہ داریوں کو نبھانے کے بعد دوبارہ سے ٹی وی اسکرین پر نظر آ رہے ہیں لیکن دونوں کی ملاقات نہ ہوسکی۔

خوش قسمتی سے یہ موقع PTV بلڈنگ کے اسی سیٹ پر ملا جہاں انھوں نے ڈرامے کا آخری سین فلمایا تھا اور یہ ملاقات ایک شو کے دوران ممکن ہوئی تھی۔

اس یادگار موقع پر شہناز شیخ اور آصف رضا میر کی آنکھوں میں نمی آگئی اور خوشگوار مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔   

دونوں ایک دوسرے کو دیکھ کر ماضی کے ان لمحات میں کھو گئے جسے اب پی ٹی وی کا سنہری کا دور کہا جاتا ہے۔ یہ ایک جذباتی ملاقات تھی۔

جس میں آصف رضامیر اور شہناز شیخ پرانی یادوں کو تازہ کیا اور شو کے دوران دلچسپ واقعات شیئر کیے۔

شہناز شیخ اور آصف رضا میر نے بدلتے ہوئے رجحانات اور ڈراما انڈسٹری پر اس کے اثرات پر بھی گفتگو کی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول