Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

تھرڈ امپائر پر تنقید، ویسٹ انڈین کوچ سیمی بڑی مشکل میں پھنس گئے

Share It:

[ad_1]

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں تھرڈ امپائر پر تنقید کرنے پر ویسٹ انڈیز کے کوچ ڈیرن سیمی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے میچ میں ڈیرن سیمی ٹی وی امپائر کے دو فیصلوں بالخصوص دوسرے کپتان روسٹن چیز کے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کو برقرار رکھنے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

دوسرے دن کے کھیل کے بعد ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ انہیں ایڈرین ہولڈ سٹاک کی امپائرنگ پر انگلینڈ کےخلاف حال ہی میں کھیلی گئی ون  ڈے سیریز کے بعد سے تحفظات ہیں۔

ڈیرن سیمی کو آئی سی سی قواعد کے آرٹیکل 2.7 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کا تعلق ’انٹرنیشنل میچ میں ہونے والے کسی واقعے یا کسی کھلاڑی، پلیئر سپورٹ پرسن، میچ آفیشل یا انٹرنیشنل میچ میں شریک ٹیم کےحوالے سے عوامی سطح پر تنقید یا نامناسب تبصرہ کرنے سے ہے‘۔

ویسٹ انڈین کوچ پر پہلےدرجے کی خلاف ورزی کے سبب میچ فیس کا 15 فی صد جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

یہ ڈیرن سیمی کی  گزشتہ 24 ماہ میں پہلی خلاف ورزی۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول