Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جسٹس  طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل

Share It:



اسلام آباد:

جسٹس  طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی  درخواست پر نئی پیشرفت  سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ  میں کیس کی سماعت کرنے والا ڈویژن بینچ تبدیل ہوگیا  ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے ساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بینچ میں شامل  کیے گئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری  کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کی تھی ۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف یہ کیس 21 اکتوبر کو مقرر تھا، تاہم بینچ کی عدم دستیابی پر یہ سماعت منسوخ کردی گئی ہے اور اس پیش رفت کو ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر بھی اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا تھا ۔ عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کو پہلے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول