Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے تعلقات سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

Share It:


غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ سامنے آیا ہے کہ مشہور پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات اب بھی قائم ہیں۔ 

امریکی جریدے Us Weekly کے مطابق کئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جولائی کے آخر میں ایک ساتھ ڈنر کرنے کے بعد بھی کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو رابطے میں ہیں اور ایک دوسرے میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم انہوں نے اس رشتے کو نجی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان تعلقات ضرور ہیں مگر یہ رشتہ اس وقت ’سنجیدہ‘ نہیں ہے کیونکہ کیٹی پیری اپنی ’لائف ٹائمز‘ ٹور میں مصروف ہیں اور جسٹن ٹروڈو کی بھی مصروفیات ہیں۔

تاہم ٹروڈو اور گلوکارہ اگلے چند ہفتوں میں ملاقات کر سکتے ہیں جس کی منصوبہ بندی سابق وزیراعظم نے کی ہے کیونکہ تب تک کیٹی کو ٹور سے بریک مل جائے گا۔

یاد رہے کہ 28 جولائی کو جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کو مونٹریال کے ماؤنٹ رائل پارک میں کیٹی اور ان کے پالتو کتے کے ساتھ واک کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور اسی رات انہوں نے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں ڈنر بھی کیا تھا جس کی تصاویر وائرل ہوئیں۔

ریسٹورنٹ عملے کے مطابق اس ڈنر کے دوران کوئی واضح رومانوی اظہار نہیں دیکھا گیا، لیکن دونوں خوشگوار موڈ میں تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول