Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنوبی افریقا میں خوفناک بس حادثے میں 42 تارکین وطن ہلاک، متعدد زخمی

Share It:


جنوبی افریقا کے پہاڑی علاقے میں ایک مسافر بس ہولناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 42 افراد ہلاک اور 30 سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ لیمپوپو صوبے کے قصبے ماکھاڈو کے قریب N1 ہائی وے پر پیش آیا۔

حادثے کا شکار بس گکیبرہا سے روانہ ہوئی تھی اور زمبابوے و ملاوی جانے والی تارکینِ وطن مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔

ایک موڑ کاٹتے ہوئے اچانک بس نے توازن کھو دیا اور سڑک سے پھسل کر سیکڑوں فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔

ہلاک ہونے والوں میں 18 خواتین، 17 مرد اور 7 بچے شامل ہیں جن میں سے ایک بچے کی عمر صرف 10 ماہ ہے۔

امدادی ٹیموں نے رات بھر ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری رکھا کس کے دوران 30 زخمی مسافروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

حکام کو خدشہ ہے کہ کچھ افراد اب بھی بس کے اندر دبے ہو سکتے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ڈرائیور نیند یا تھکن کا شکار تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول