Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جنگ بندی پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میری تعریف کرنا اعزاز سے کم نہیں؛ ڈونلڈ ٹرمپ

Share It:


صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجی جنرلز سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان میں نہایت اہم شخصیت ہیں اور میرے پاک بھارت جنگ رکوانے پر انھوں نے قابل ستائش انداز میں تعریف کی تھی۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ 3 روز قبل پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی تھی۔

امریکی صدر نے مزید بتایا اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ آپ نے جنگ رکوا کر لاکھوں جانیں بچائیں، اگر جنگ ہو جاتی تو بہت زیادہ نقصان ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے جنرلز سے خطاب میں مزید بتایا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا تھا۔ ان کی تعریف کو میں نے اپنے لیے اعزاز تصور کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ میں نے تجارت کی پیشکش کرکے 7 جنگیں ختم کرائیں جن میں سب سے بڑی پاک بھارت جنگ تھی جو ایٹمی جنگ میں بھی تبدیل ہوسکتی تھی۔

اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ شکوہ بھی کیا کہ دنیا کی 7 جنگیں رکوانے اور کل ہی غزہ جنگ کا تصیفہ کرانے کے باوجود مجھے نوبیل انعام نہیں دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نوبیل انعام شاید اس بار کسی ایسے شخص کو دیدیا جائے جس نے کوئی بھی بڑا کام نہ کیا ہو اور ایسا امریکیوں کی توہین ہوگا۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول