Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جولائی 2025 کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان

Share It:



کراچی:

آئی سی سی نے جولائی 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کو جولائی کا پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا۔ 25 سالہ گل نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ سے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

تین ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 754 رنز 75 کی اوسط سے اسکور کیے جن میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریاں شامل ہیں۔ ایجبسٹن ٹیسٹ میں 269 اور 161 رنز کی اننگز کھیل کر انہوں نے بھارت کو 336 رنز سے تاریخی فتح دلائی۔

اس دوران وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کپتان اور بیرون ملک یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ انہوں نے سنیل گواسکر اور سچن ٹینڈولکر کے پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالے۔

شبمن گل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز چار بار جیتنے والے پہلے مرد کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے اسے اپنے کیریئر اور بطور کپتان اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کیلئے شبمن گل کے ساتھ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر کو نامزد کیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول