Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جی سی سی کے ممبران ممالک کے شہری اب سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں

Share It:

[ad_1]

اب خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سی سی ممالک کے شہری سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہوا، زمینی یا سمندری، کسی بھی راستے بغیر ویزا یا فوری اجازت کے داخل ہوسکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ جی سی سی ممالک کے شہری 365 دن، 24 گھنٹے میں کوئی بھی وقت منتخب کرکے عمرہ کر سکتے ہیں ۔

خلیجی تعاون کونسل جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، کے شہریوں کیلئے سعودی عرب میں بغیر ویزا داخل ہوتے وقت صرف ان کا قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

عمرہ کے لیے مخصوص اجازت "نُسک” موبائل ایپ کے ذریعے فوری طور پر جاری ہوتی ہے۔ اگر جی سی سی شہری مسافر ہوں، تو وہ "ٹرانزٹ ویزا” یا "ٹورسٹ ویزا” کے ذریعے بھی سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں، بعض ایئر لائنز کے ذریعے بکنگ کرتے وقت یہ ویزا خودبخود فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید آسانی کے لیے "ٹورسٹ-عمرہ” ویزا بھی دستیاب ہے جو آن لائن ksavisa.sa پورٹل سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ سہولت تقریباً پچھلے 6 ماہ سے دستیاب ہے۔ اگرچہ عام طور پر حج کے دوران (ذو الحجہ کے ابتدائی دنوں میں) عمرہ ویزے محدود ہوتے ہیں، جون 2025 کے وسط میں حج ختم ہونے کے بعد دوبارہ جاری کیے گئے ہیں۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول