Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات بحال کر دی گئی ہیں، بیرسٹر گوہر

Share It:



لاہور:

پاکستان تحریک انصاف نے ستمبر میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بہت خوشی ہوئی ہے کہ تین ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، ملاقاتیں جاری رہنی چاہئیں اور پابندی نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مفاہمت کی کوشش کرتا ہوں، اگلے ماہ ستمبر میں ہم عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے بہت بڑا جلسہ  کرنے جارہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقات میں ملکی حالات اور پارٹی امور سمیت کے پی کے میں سیلاب کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، بانی پی ٹی ائی نے بارشوں سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے استعفے سے متعلق خبروں پر بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے استعفی دیا ہی نہیں تھ تو منظور یا مسترد ہونے کا معاملہ نہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول