Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ ڈالنے والوں پر پابندیاں لگائیں گے؛ امریکی سینیٹرز

Share It:


امریکی سینیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں رکاوٹ بننے والوں پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان امریکی سینیٹ کی فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان کی جانب سے جری کیا گیا ہے۔

ریپبلکن سینیٹر جم ریش اور ڈیمو کریٹ سینیٹر جینی شاہین نے کہا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد کرنا لبنان کا بنیادی حق ہے۔

امریکی سینیٹرز نے کہا کہ لبنان کی ترقی اور محٖفوظ مستقبل اسی صورت ممکن ہے جب وہاں کے لوگوں اور حکومت کو حزب اللہ اور ایران کے اثر و رسوخ سے نجات ملے گی۔

امریکی سینیٹرز نے لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام کو حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں اپنی پوری حمایت کا یقین بھی دلایا۔

سینیٹرز نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی مہم میں ناکامی سے لبنان میں ایک بار پھر افراتفری کا دور واپس آجائے گا۔

سینیٹرز نے امریکی صدر کو خط بھی لکھا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول