Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف کی نماز جنازہ؛ خوفزدہ اسرائیل کے ڈرون فضا میں چکر لگاتے رہے

Share It:


حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کو شہید کرنے کے بعد بھی بزدل اور خوف زدہ اسرائیل چین کی نیند نہ سو سکا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے عسکری چیف آف اسٹاف حیثم علی طباطبائی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

اسرائیلیوں دھمکیوں اور ہائی الرٹ سیکورٹی کے باوجود نماز جنازہ میں عوام کا سیلاب اُمڈ آیا تھا جب کہ حزب اللہ کی اعلیٰ قیادت اور جنگجوؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

حیثم علی طباطبائی کے نماز جنازے سے خوف زدہ اسرائیلی فوج نے پورے علاقے کی نگرانی جاری رکھی اور دن بھر اسرائیلی ڈرونز نچلی پروازیں کرتے رہے۔

مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی فوٹیجز میں واضح طور پر اسرائیلی ڈرونز کو جنازے کے جلوس کے اوپر انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں توپ خانے سے گولہ باری جاری رکھی جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے حمایت یافتہ لبنانی اخبار الاخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں جنگلات اور کھیتوں میں آگ بھڑک اٹھیں۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک ان حملوں یا ڈرونز کی پرواز سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا تاہم صیہونی ریاست ایسی کارروائیوں کو دفاعی حق قرار دیتی آئی ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول