Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا

Share It:



پاکستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلیے ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔

جدید ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کی ہیں۔

سیکریٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کیلئے 10 مزید ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا گیا، پاکستان میں یہ اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ ڈرون سروس ہے۔ محکمہ داخلہ ‘‘پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور‘‘ کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔

ڈرون سروس سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو محفوظ انداز میں ایئر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق سیلاب و ہنگامی صورتحال میں سول ڈیفنس جوان فرنٹ لائن سولجرز ہیں،  سول ڈیفنس کے تربیت یافتہ اہلکار و رضاکار قیمتی انسانی جانیں بچا رہے ہیں۔

سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4000 سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

شہری اپنی صلاحیت کے مطابق بطور رضاکار خدمات سر انجام دے سکتے ہیں۔ شہری آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ جدید آلات اور تربیت سے شہری دفاع کو عالمی معیار کے مطابق لا رہے ہیں۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول