Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خاتون پولیو ورکر پر کتے کا حملہ، ورکرز کی حفاظت کیلئے ٹیمیں تشکیل

Share It:



کورنگی میں خاتون پولیو ورکر پر آوارہ کتے کے حملے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کورنگی نے پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے فوری ٹیمیں تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ایک خاتون پولیو ورکرکنزا فاطمہ پر آوارہ کتے نے حملہ کردیا اور اس کی ٹانگ پر کاٹ کے زخمی کردیا جسے بعد پولیو ورکروں میں خود وہراس پھیلا گیا۔کورنگی ڈسٹرکٹ افسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خاتون پولیو ورکر ایک بچے کو پولیو کی حفاظتی خوراک پلا رہی تھی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے زخمی خاتون کنزا فاطمہ کو فوری طورپرانڈس لے گئے جہاں انھوں نے اینٹی ریبیز انجکشن لگوائے۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر شاہ محمد نے ضلع کورنگی میں آوارہ کتوں کی بہتات پر تشویش کا اظہار کیا اورولیو ورکروں کی حفاظت کے لئے اضافی ٹیمیں بھی تشکیل دیدی۔

دریں اثنا ضلع کورنگی کتوں کی بہتات کی وجہ سے مکنیوں میں بھی شدیدخوف وہراس پایا جاتا ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول