Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

خلیل الرحمان قمر ویڈیو اسکینڈل: ملزم حسن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

Share It:


ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اپنے وکیل مدثر چوہدری کے ذریعے ملزم حسن شاہ کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد کاشف نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس سے آئندہ تاریخ پر رپورٹ طلب کرلی اور کارروائی 16 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمے میں حسن شاہ کی ضمانت منظور ہوئی، تاہم اُس نے عدالت میں جعلی ضمانتی مچلکے جمع کرائے۔

خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ انہوں نے تھانہ اسلام پورہ میں ملزم کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول