خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کا مذاق نہ بنایا جائے، اب تک جو ہو رہا ہے اس کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا، وفاقی حکومت سے کہتا ہوں بہت ہوچکا ہے۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کےلیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں محمد سہیل آفریدی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ 19 ماہ میں جو کچھ کیا وہ سب ریکارڈ پر ہے۔ اِن کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، عمران خان ہمارے لیے اور ہماری نسلوں کےلیے قربانیاں دے رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے



