Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کرلی

Share It:


ملتان کے معروف حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ 

اطلاعات کے مطابق معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کرکے توجہ حاصل کرنے والے حکیم شہزاد نے مبینہ طور پر نویں جماعت کی طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کرکے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد اس سے قبل بھی اپنی متعدد شادیوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ چند سال پہلے انہوں نے عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ حکیم شہزاد اب تک مجموعی طور پر پانچ شادیاں کر چکے ہیں۔ ان کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ اس وقت وہ چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور معلومات کے بعد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر بحث شروع ہو گئی، کئی افراد نے کم عمر لڑکی سے شادی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اس معاملے کے قانونی اور سماجی پہلوؤں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔

تاحال حکیم شہزاد کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول