Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی اور شارجہ ایسے جاتا ہوں جیسے لانڈھی یا کورنگی جانا ہو۔ حنیف راجہ

Share It:


عالمی شہرت یافتہ کامیڈین حنیف راجہ نے کہا کہ وہ دنیا کے بہت سے ممالک گھوم چکے ہیں، دبئی اور شارجہ ویسے ہیں جیسے لانڈھی یا کورنگی جانا ہو۔

ان خیالات کا اظہار اداکار حنیف راجہ نے نجی اخبار کے ڈیجیٹل میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے اپنے کیریئر کے نشیب وفراز پر بھی کھل کر بات کی۔

حنیف راجہ نے بتایا کہ کیریئر کا آغاز ڈائجسٹوں میں اسکیچ بنانے سے کیا اور ایک وقت میں ڈائجسٹ کے دفتر میں بھی کام کیا۔

ان کے بقول شہرت اور مقبولیت شادی بیاہ کے پروگراموں میں پرفارم کرنے سے ملی جہاں  وہ اسٹینڈ اپ کامیڈی کیا کرتے تھے۔

حنیف راجہ نے بتایا کہ سب سے پہلے فرید خان نے میری رہنمائی کی اور کمرشل شوز کی طرف توجہ دلائی اس طرح میں نے اسٹیج ڈراموں کی دنیا میں قدم رکھا۔

اداکار حنیف راجہ نے معین اختر اور عمر شریف کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہوئے کہا کہ عمر شریف دوسروں کے درد کو سمجھنے والے عظیم انسان تھے جب کہ معین اختر نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل کر کے بین الاقوامی شناخت دلائی۔

ان کے بقول اسٹیج کی دنیا میں انھیں شہرت 90 کی دہائی میں ذوالقرنین حیدر کے ڈراموں سے ملی جس میں لیاقت سولجر، شہزاد رضا، اور علی اعجاز بھی ساتھ تھے۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول