Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دبئی پولیس نے ڈھائی کروڑ ڈالر کا نایاب پنک ڈائمنڈ 8 گھنٹوں میں بازیاب کرلیا

Share It:


دھوکا دہی سے ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کا گلابی رنگ کا نایاب ہیرا چوری کرنے والے ملزمان کو ڈرامائی انداز میں صرف 8 گھنٹوں میں دھرلیا۔

اماراتی خبررساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے نایاب ہیرے کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیے جانے والے آپریشن کو "پنک ڈائمنڈ آپریشن” کا نام دیا تھا۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ اس ہیرے کو چوری کرنے کے لیے گزشتہ ایک سال سے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ملزمان نے سب سے پہلے ہیرے کے مالک کا پتہ لگایا گیا پھر خود کو ایک امیر خریدار کا نمائندہ ظاہر کیا۔

پرتعیش گاڑیاں کرائے پر لے کر دبئی کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں ملاقاتیں کیں گئیں۔ جس میں ایک مشہور ماہر زیورات سے ہیرے کی تصدیق بھی کروائی۔

جس سے ہیرے کے مالک کو اپنے شیشے میں اتار لیا۔ حتیٰ کہ مالک نے ہیرے کو ایک نجی ملاقات میں دکھانے پر آمادگی بھی ظاہر کر دی۔

اسی ملاقات کے دوران ملزمان نے موقع غنیمت جان کر ہیرا چرا لیا اور مختلف مقامات پر روپوش ہوگئے۔

دبئی پولیس ٹاسک فورس نے جدید سرویلنس سسٹمز، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تینوں ملزمان کی شناخت کی۔

ایک مربوط اور منظم آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر بیک وقت چھاپے مارے اور تمام ملزمان کو گرفتار کرکے ہیرا ریفریجریٹر سے برآمد کرلیا۔

ملزمان نے بتایا کہ قیمتی ہیرے کو چھوٹے ریفریجریٹر میں چھپا کر ایک ایشیائی ملک اسمگل کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ دبئی گزشتہ کئی دہائیوں سے عالمی جیولری اور ڈائمنڈ ٹریڈ کا مرکز مانا جاتا ہے۔ یہاں سالانہ اربوں ڈالر کے قیمتی جواہرات کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مجرمانہ گروہ اکثر دبئی کو اپنا ہدف بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول