Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دعاؤں اور قرآنی تلاوت نے کینسر سے نجات دلادی، ونیزہ احمد کا حیران کن انکشاف

Share It:


کراچی: پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔

ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے، لیکن میں خوفزدہ تھی۔ پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔”

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ “میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا۔ صرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا۔ چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ بیماریوں سے نجات کے لیے ایمان، صبر اور دعا سب سے بڑی دوا ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول