Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں 3 عرب خاندان بھی شامل

Share It:


دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں پہلے 5 نمبر پر براجمان خاندانوں میں سے 3 کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔

یہ فہرست معروف جریدے بلوم برگ نے رواں برس کے لیے جاری کی ہے جس میں 25 امیر ترین خاندانوں نے جگہ بنائی ہے جن کی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

فہرست میں شامل ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جا چکی ہے اور یہ خاندان دنیا میں اپنے اثر و رسوخ اور طاقت میں ثانی نہیں رکھتے۔

اس فہرست میں جن عرب ممالک کے خاندان شامل ہیں ان میں سعودی عرب کا حکمراں خاندان آل سعود، متحدہ عرب امارات کا ال نہیان اور قطر کا آل ثانی شامل ہے۔

ان میں 335.9 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ ابوظبی کے حکمراں خاندان آل نہیان کو دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔

آل سعود خاندان تیسرے پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا جن کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر ہے۔ اسی طرح 199.5 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ قطر کے آل ثانی خاندان چوتھے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں جو متحدہ عرب امارات کے آل نہیان سے بھی اوپر ہے اور 25 خاندانوں کی فہرست میں سرفہرست ہے وہ ریٹیل اسٹور ’والمارٹ‘ کے مالک والٹن خاندان ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے والٹن خاندان کی دولت کا تخمینہ 513.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول