Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت کا نیا ریکارڈ

Share It:



وانا/
واشنگٹن:

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی دولت کا حجم 750 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے اور وہ یہ سنگ میل عبور پر کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت کا حجم 16 دسمبر کو 600 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا تاہم امریکی عدالت کی جانب سے ٹیسلا میں ان کی تنخواہ 56 ارب ڈالر سے بڑھا کر 139 ارب ڈالر کرنے کے فیصلے کے بعد ان کی دولت میں یکدم بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلون مسک کی دولت کا مجموعی حجم دنیا کے دیگرامیرترین 3 افراد کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے۔

ٹیکنالوجی کمپنی کے مالکان اور دنیا کے امیرترین افراد میں شامل لیری پیچ کی دولت 252.6 ارب ڈالر، لیری ایلیسن کی دولت 242.7 ارب ڈالر اور جیف بیزوز 239.4 ارب ڈالر ہے تاہم ایلون مسک کی دولت تینوں کی دولت سے زیادہ ہے جو بالترتیب دنیا کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے امیر ترین افراد ہیں۔

 

خیال رہے کہ 2018 میں ٹیسلا نے مسک کو 56 ارب ڈالر تنخواہ کا پیکیج دیا تھا تاہم 2024 میں عدالت نے اس کو منسوخ کردیا تھا لیکن اب دسمبر 2025 میں ڈیلاور کی سپریم کورٹ نے پیکیج بحال کردیا، جس کے بعد ان کا پیکیج 139 ارب ڈالر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سرخرو، عدالت نے تاریخ کا مہنگا ترین تنخواہ پیکج بحال کر دی

ایلون مسک کی تنخواہ میں ہونے والے بڑے اضافے کے بعد ان کی دولت کا حجم بھی بڑھ گیا ہے، اسی طرح رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسپیس ایکس کی مالیت بھی 800 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور مسک کے پاس 42 فیصد حصص ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں اسپیس ایک کے حصص کی مالیت 800 ارب ڈالر ہے تو مسک کے پاس انفرادی طور پر 336 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے حصص ہوسکتے ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول