Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دو بار آسکر جیتنے والا اداکار مالی مشکلات کے باعث بے گھر

Share It:


ہالی ووڈ کے نامور اداکار کیون اسپیسی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس وقت مستقل رہائش کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں اور کبھی ہوٹلوں، کبھی عارضی ٹھکانوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیون اسپیسی نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں اُن پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات اور طویل قانونی کارروائی نے انہیں شدید مالی بحران میں دھکیل دیا۔ قانونی فیسوں نے ان کی جمع پونجی تقریباً ختم کر دی ہے اور کام نہ ملنے کے باعث آمدنی کا ذریعہ بھی نہیں رہا۔

انہوں نے بتایا کہ بالٹی مور والا گھر بھی نیلامی میں ہاتھ سے چلا گیا جس کے بعد وہ انتہائی غیر مستحکم زندگی گزار رہے ہیں اور جہاں کام ملتا ہے وہیں قیام کر لیتے ہیں۔

کیون اسپیسی نے امید ظاہر کی کہ حالات بہتر ہونے کے بعد وہ دوبارہ معمول کی زندگی اور کیریئر کی طرف لوٹ آئیں گے۔

خیال رہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی کو دو آسکر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں تاہم 2017 میں لگنے والے الزامات نے ان کی شہرت اور آمدنی کو شدید متاثر کیا، اگرچہ وہ کئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول