Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دپیکا پڈوکون کو مسلسل دوسرے سال کروڑوں کا نقصان، آمدن بھی کم ہوگئی

Share It:



بالی ووڈ میں کامیاب اداکارہ کے طور پر پہچان رکھنے والی دپیکا پڈوکون کو کاروباری میدان میں مسلسل ناکامی اور کروڑوں کے نقصان کا سامنا ہے۔

کاروباری جریدے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بیوٹی (اسکن کیئر) برانڈ 82°E کو رواں مالی سال بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے اور آمدن بھی گزشتہ سال کی نسبت کم ہوئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے وزارتِ کارپوریٹ افیئرز کو جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ کے مطابق برانڈ کو 2024-2025ء میں 12 کروڑ 26 لاکھ بھارتی روپے کا خسارہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال نقصان گزشتہ برس کی نسبت کم ہوا تاہم کمپنی اب بھی نفع میں نہیں ہے۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کمپنی کی آمدنی میں 30 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔ 2023-2024 میں 82°E نے 21.21 کروڑ روپے کمائے جبکہ 2024-2025 میں یہ رقم گھٹ کر 14.66 کروڑ روپے تک محدود رہ گئی ہے۔

اس کمپنی میں دپیکا، اُن کے والد سابق بیڈمنٹن چیمپئن پرکاش پڈوکون بطور ڈائریکٹر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

کمپنی نے حالیہ رپورٹ پر کہا کہ ’ہم اخراجات کم کرنے اور کاروبار کو مستحکم کرنے کی کوششیں کررہے ہیں تاہم اب تک آمدنی میں مسلسل کمی کاروبار کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے‘۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول