Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی

Share It:



کراچی:

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی متعدد فلموں کو چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی۔

اپنے ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہوں نے کئی ایسے ’’بڑے معاوضے‘‘ ٹھکرائے جو ان کی قدروں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے کیونکہ صرف پیسہ ان کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں دو بڑے فلمی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ ان کے کیریئر میں صرف ایک ہی چیز ’’ناقابلِ سمجھوتہ‘‘ ہے، اور وہ ہے اپنے آپ سے ایماندار رہنا۔ 

انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے حقیقی محسوس نہ ہو وہ میرے لیے قابلِ قبول نہیں، بعض لوگ بہت پیسہ دے کر سمجھتے ہیں کہ بات بن جائے گی لیکن ایسا نہیں ہے۔

اپنی فنی سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ پرانے فیصلوں پر آج بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتی ہیں لیکن جو فیصلے آج کرتی ہوں وہ مجھے درست محسوس ہوتے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول