Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ

Share It:


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 34 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کُل 12249 مریضوں کی سکریننگ کی گئی جس میں 793 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔

رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 82 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 ہے اور اب تک 55 لاکھ 14 ہزار 346 گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے جس میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 050  گھر ڈینگی پازٹیو رہے۔

اسپاٹ چیکنگ 15 لاکھ 1 ہزار، 096 سپاٹ چیک کیے گے اور 23 ہزار 035  اسپاٹ پازٹیو رہے ۔ 1 لاکھ 94 ہزار 085  مقامات سے لاروا ملا جسے تلف کردیا گیا۔

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4389 ایف آئی آرز، 1839بلڈنگ سربمہر  اور  3462 چالان درج کیے گئے جبکہ ڈینگی لاروا کی موجودگی ایس او پی کی خلاف ورزی  پر 1 کروڑ 78 لاکھ 7 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں امر پورہ، اصغر مال سکیم، بیول۔چاہ سلطان، چک جلال دین اور چکلالہ سے ڈینگی کے مریض ائے۔ دھمیال، ڈھوک حسو، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک منشی، ڈھوک نجو اور گڑھی سکندر کے علاقوں سے بھی ڈینگی کے مریض آئے۔

علاوہ ازیں گھیلا خورد، گرجا، کوٹھہ کلاں، قاسم آباد رینال اور ٹھٹھہ خلیل سے بھی ڈینگی کے مریض ائے۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول