Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کا ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل

Share It:


یوٹیوبر رجب بٹ نے ساتھی یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

ڈکی بھائی ان دنوں قانونی کارروائی اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ انہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بیٹنگ ایپ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ انہیں جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو ان دنوں اپنے دوستوں کی طرف سے بڑی حد تک تنہائی کا سامنا ہے کیونکہ ان کے پرانے دوستوں کیساتھ اب پہلے جیسے تعلقات نہیں ہیں تاہم اب ڈکی کے سابق دوست رجب بٹ نے ان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

رجب بٹ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا لیکن قانون سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کے پاس بیٹنگ ایپ کے لوگو والی جرسیاں تھیں جب قومی ٹیلی ویژن پر اشتہارات چل رہے تھے۔

رجب کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں بڑی مچھلیوں کے پیچھے کیوں نہیں لگ رہی؟ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ان ایپس کی پروموشن کی ہو اور ایجنسیاں انہیں صرف اس لیے نشانہ بنا رہی ہیں کیونکہ انہیں گرفتار کرنا آسان ہے۔

انہوں نے ڈکی اور اس کے خاندان کے لیے ہمدردی کا اظہار بھی کیا جو ان مشکلات سے گزر رہے ہیں۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول