Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رجب بٹ کی والدہ کا بہو کےلیے متنازع بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم

Share It:



پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ کے حالیہ تبصروں نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں انھوں نے اپنی بہو ایمان رجب کے بارے میں کچھ ایسا کہا جو سوشل میڈیا صارفین کو سخت ناگوار گزرا۔ 

رجب بٹ اور ایمان رجب اپنی شادی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایک بیٹے کے والدین بن چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ رجب بٹ کے پرانے تعلقات کی خبروں کے بعد دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھی، تاہم ایمان دوبارہ میکے سے سسرال لوٹ آئی ہیں جبکہ رجب بٹ قانونی معاملات کے باعث برطانیہ میں موجود ہیں۔

رجب کی والدہ اپنے بے باک انداز کی وجہ سے ویڈیوز میں نمایاں رہتی ہیں اور اسی وجہ سے ان کے بیانات اکثر بحث کا باعث بنتے ہیں۔

تازہ ترین پوڈکاسٹ میں انہوں نے ایمان کا موازنہ اپنی بیٹی غزل سے کیا۔ ان کے مطابق ایمان ’’بہت حساس‘‘ ہیں اور حمل کے دوران ڈاکٹر نے انہیں سفر سے منع کیا تھا، اسی لیے وہ شادی کے فوراً بعد عمرہ پر نہیں جاسکیں۔ اس کے برعکس انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی غزل نے حاملہ ہونے کے باوجود عمرہ، زیارات اور شمالی علاقوں تک سفر کیا۔

یہ موازنہ دیکھتے ہی دیکھتے متنازع بن گیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں سوشل میڈیا صارفین اسے ایمان کےلیے توہین آمیز قرار دے رہے ہیں۔ 

رجب بٹ کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ایمان کسی بھی افواہ یا تنازعے پر خود وضاحت نہیں کرسکتیں اور وہ دعا کرتی ہیں کہ ایک دن ایمان خود سب کچھ واضح کریں، لیکن انہیں کسی بات پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے ان بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا ’’وہ سب سے مضبوط اس لیے ہیں کہ آپ کے بیٹے کے رویے کو سہ رہی ہیں، غزل کو یہ سب برداشت نہیں کرنا پڑا۔‘‘

ایک اور نے لکھا ’’ایمان آپ کے خاندان کے رویے کے باوجود زندہ رہ رہی ہیں، یہی ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

جبکہ ایک صارف نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’اس خاتون کی باتیں سن کر میرا خون کھول رہا ہے۔‘‘

سوشل میڈیا پر بحث اب بھی جاری ہے اور فی الحال رجب بٹ یا ایمان رجب نے اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول