Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رشوت خور پنڈت؛ منوج باچپائی کی فلم ٹیزر ریلیز ہوتے ہی ہنگامہ آرائی کا شکار

Share It:


نیٹ فلکس انڈیا کی آنے والی فلم نے ٹیزر کے چند گھنٹوں بعد ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

اپنی جاندار اداکاری کے باعث منوج باجپائی تھیٹر سے سینما ہالز اور اب او ٹی ٹی پلیٹ فارمز میں بھی سب سے کامیاب اداکار بنتے جا رہے ہیں۔

حال ہی میں ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ان کی نیٹ فلکس پر آنے والی فلم کا ٹیزر پیش کیا گیا جس میں منوج باجپائی کو ایک بدعنوان پولیس افسر کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

فلم میں اس کردار کا نام اجے ڈکشت بتایا گیا ہے مگر اسے عرفِ عام میں ’’پنڈت‘‘ کہہ کر پکارا جاتا ہے جب کہ فلم کا نام گھوس خور پنڈت ہے۔

ٹیزر منظر عام پر آتے ہی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے اعتراض اٹھایا کہ ’’پنڈت‘‘ جیسے لفظ کو رشوت خوری کے ساتھ جوڑنا ایک مخصوص برادری کو منفی انداز میں پیش کرنے کے مترادف ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عنوانات معاشرتی تعصبات کو تقویت دیتے ہیں اور ذات پات کے حساس مسئلے کو غیر ذمہ دارانہ انداز میں چھیڑتے ہیں۔

کئی پوسٹس میں نیٹ فلکس اور فلم سازوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر یہی لفظ کسی اور ذات یا برادری کے لیے استعمال کیا جاتا تو شدید ردعمل سامنے آتا۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے تو فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا جبکہ کچھ نے فوری طور پر نام تبدیل کرنے کا مطالبہ اٹھایا۔

فلم کے ہدایت کار نیرج پانڈے ہیں، جو اس سے قبل نیٹ فلکس کے لیے ’’خاکی: دی بہار چیپٹر‘‘ جیسی کامیاب سیریز بنا چکے ہیں۔

’’گھوس خور پنڈت‘‘ نیٹ فلکس کے 2026 کے کنٹینٹ لائن اپ کا حصہ ہے اور اسے ایک کرائم ڈرامہ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیزر میں کہیں بھی کسی مذہبی یا سماجی برادری کا براہ راست حوالہ نہیں دیا گیا، مگر فلم کے نام نے بحث کا رخ ذات پات اور نمائندگی کے حساس موضوع کی طرف موڑ دیا ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نیٹ فلکس اور فلم ساز اس تنقید پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور آیا فلم کا نام برقرار رہتا ہے یا تبدیل کیا جاتا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول