Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

رواں سال کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری

Share It:

[ad_1]

سال 2025 کی دنیا کی 10 بہترین ایئرلائنز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

یہ فہرست اسکائیٹریکس سروے کے بعد جاری کی گئی ہے جسے ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز بھی کہا جاتا ہے

1) قطر ایئرویز

قطر ایئرویز نے اس بار مسلسل نویں سال "World’s Best Airline” کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اور تمام ایئرلائنز میں سرفہرست ہے۔ اسے بہترین بزنس کلاس اور بہترین بزنس لاؤنج کا بھی اعزاز ملا ہے۔

2) سنگاپور ایئرلائنز

دنیا کی دوسری بہترین ایئرلائن سنگاپور ایئرلائنز ہے۔ اسے دنیا کے بہترین کیبن کریو اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس کا اعزاز بھی ملا ہے۔

3) کیتھے پیسیفیک

تیسرے نمبر پر کیتھے پیسیفیک ہے جو اعلیٰ سروس اور تفریحی معیار کے لیے پہچانی جاتی ہے۔

4) ایمریٹس

چوتھے نمبر پر ایمریٹس ہے جو پرواز کے دوران شاندار انٹرٹینمنٹ اور اعلیٰ کھانے کے معیار کیلئے معروف ہے۔ معروف تسلیم شدہ

5) آل نیپون ایئرویز

پانچویں بہترین ایئرلائین آل نیپون ایئرویز ہے جو صفائی، وقت کی پابندی اور مہمان نوازی کے لیے جانی جاتی ہے۔

6) ترکش ایئرلائنز

چھٹی پوزیشن پر ترکش ایئرلائنز ہے۔ یہ یورپ کی "Best Airline” کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔

7) کورین ایئر

ساتویں نمبر پر اور بار بار فائیو اسٹار ریٹنگ پانے والی کورین ایئرلائن عمدہ خدمات کے لئے معروف ہے۔

8) ایئر فرانس

آٹھویں مقام پر روزمرہ کے بہتر معیار کے لیے تسلیم شدہ ایئرلائن ایئر فرانس ہے۔

9) جاپان ایئرلائنز

نویں نمبر پر شاندار مہمان نوازی کیلئے جانے جانی والی جاپان ایئرلائنز ہے۔

10) ہائنان ایئرلائنز

آخری نمبر پر چین کی بہترین ہائنان ایئرلائنز کو رکھا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول