Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

روس کی نیٹو، یورپی یونین کو جارحیت کی صورت میں فیصلہ کن جواب کی دھمکی

Share It:



اقوام متحدہ:

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے نیٹو اور یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے خلاف کوئی جارحیت کی تو اس کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ روس پر الزام دیا جا رہا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک الائنس اور یورپی یونین ریاستوں پر حملے کی منصوبہ کی جارہی ہے حالانکہ صدر پیوٹن مسلسل ان اشتعال انگیزیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو کو یورپی یونین اور نیٹو کے دارالحکومتوں میں چند سیاست دانوں کی جانب دیے گئے بیانات پر تشویش ہے جس میں ممکنہ جنگ عظیم سوم کا منظرنامہ پیش ہو رہا تھا۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ یہ شخصیات عالمی برادری کی جانب سے شفاف متوازن حل نکالنے کی کوششوں کو اپنے یک طرفہ مؤقف کو ہر کسی پر تھوپ کر کمزور کر رہی ہیں۔

روسی صدر سرگئی لاروف نے جنرل اسمبلی کے دوران امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو سے غیررسمی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ روس کی یوکرین سے جنگ حالیہ ہفتوں میں نیٹو اتحاد کی مشرقی سرحد میں شدت اختیار کرگئی ہے اور ایسٹونیا نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ اس کی فضائی حدود میں تین لڑاکا طیارے بھیجے گئے اور نیٹو طیاروں نے پولینڈ کی فضائی حدود میں روسی ڈرونز مار گرائے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی رواں ہفتے نیٹو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روسی طیارے مار گرانے کی توثیق کی تھی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا تھا کہ وہ نیٹو سرحد کا دفاع کرے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول