Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس آمد: ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، روس سے جنگ پر گفتگو

Share It:


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آج ایک بڑا سفارتی دن رہا جہاں صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی اور متعدد یورپی رہنماؤں کا پُرتپاک استقبال کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی کیا، انھوں نے لکھا کہ آج وائٹ ہاؤس میں بڑا دن ہے۔ ہم نے ایک ہی وقت میں کبھی اتنے زیادہ یورپی رہنماؤں کی میزبانی نہیں کی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ امریکا کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے! دیکھتے ہیں اس کے نتائج (روس یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق) کیا نکلتے ہیں۔

قبل ازیں یوکرین کے صدر زیلنسکی واشنگٹن پہنچے جہاں ان کی صدر ٹرمپ اور یورپی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد روس-یوکرین جنگ پر کسی امن معاہدے پر پہنچنا ہے۔

امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات سے قبل بیان دیا ہے کہ اگر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کرنا ہے تو زیلنسکی کو روس کی کچھ شرائط ماننی ہوں گی۔

صدر ٹرمپ کے بقول روس کی ان شرائط میں یوکرین کا کریمیا سے ملکیت کا دعویٰ واپس لے کر اسے مستقل طور پر روس کا حصہ تسلیم کرنا اور کبھی بھی نیٹو میں شامل نہ ہونے کا عہد کرنا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ایک غیر معمولی ملاقات ہوئی تھی۔

اس ملاقات سے متعلق امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بتایا تھا کہ روسی صدر پوٹن نے کچھ نرمی دکھاتے ہوئے یوکرین کو تحفظ کی ضمانت اور زمین سے متعلق مطالبات پر لچک کا اشارہ دیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف کے اس بیان پر روس نے تاحال باضابطہ طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

البتہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ یوکرین کو ماضی کے ناکام تجربات کی بنیاد پر محض علامتی ضمانتوں کی بجائے مضبوط اور قابلِ عمل سیکیورٹی گارنٹیز درکار ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ جنگ بندی یا امن معاہدے کے لیے یوکرین کی خودمختاری اور عوامی رائے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

امریکا میں ہونے والی ان اہم ملاقاتوں سے نہ صرف یوکرین کے مستقبل بلکہ یورپ کی سلامتی اور عالمی سیاست پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ٹرمپ ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن روس اور یوکرین کے درمیان اعتماد کی کمی اور شرائط کا سخت ہونا امن عمل کو مشکل بنا رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول