Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق آسٹریلوی کرکٹر کی صحت میں بہتری، کوما سے باہر آ گئے

Share It:



سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کی صحت میں بہتری آئی ہے اور وہ کوما کی حالت سے باہر آگئے۔

54 سالہ ڈیمین مارٹن پچھلے ہفتے اچانک بیمار پڑ گئے تھے جس کے بعد انہیں جلدی اسپتال منتقل کیا گیا اور میننجائٹس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں انڈیوسڈ کوما میں رکھا تھا۔

سابق ساتھی کھلاڑی ایڈم گلکرسٹ نے اتوار کو ڈیمین مارٹن کے خاندان کی جانب سے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈیمین مارٹن گردن توڑ بخار کے بعد کوما سے بیدار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیمین مارٹن اب بات کر سکتے ہیں اور علاج کے اثرات پر اچھی طرح ردِ عمل دے رہے ہیں جسے خاندان نے حقیقی معنوں میں ایک معجزاتی واپسی قرار دیا ہے۔

گل کرِسٹ نے مزید بتایا کہ مارٹن بہت خوش مزاج ہیں اور انہیں ملنے والی سپورٹ سے حیرت و مسرت محسوس ہو رہی ہے۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ انہیں جلد ہی آئی سی یو سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈیمین مارٹن نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے دور میں 67 ٹیسٹ اور 208 ون ڈے میچز میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی اور  وہ آسٹریلیا کے 2003ء کے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن بھی تھے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول