Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سابق شوہر کیساتھ بیٹی کی پرورش کیلئے انا قربان کرنا پڑی، سائرہ یوسف

Share It:


معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ بیٹی نوریح کی پرورش کے دوران انہیں اپنی انا کو قربان کرنا پڑا۔

یہ بات انہوں نے حال ہی میں صنم جنگ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔ سائرہ کا کہنا تھا کہ علیحدگی کے باوجود بطور والدین مشترکہ طور پر بچے کی پرورش جسمانی اور ذہنی مضبوطی کا تقاضا کرتی ہے، اور اس تجربے نے انہیں اپنی ذات سے بالاتر ہوکر سوچنا سکھایا۔

پروگرام کے دوران سائرہ یوسف سے وائرل ویلنٹائن ڈے تصویر پر بھی سوال کیا گیا، جس میں وہ اپنی بیٹی نوریح، شہروز اور صدف کنول کی بیٹی زہرا، اور اپنی بھتیجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔ اس تصویر پر مداحوں نے سائرہ کے مثبت رویے کو سراہا تھا۔ سائرہ نے اس حوالے سے کہا کہ "زہرا، نوریح کی بہن ہے، اور جب بات نوریح کی ہو تو میں خود سے متعلق نہیں سوچتی۔”

واضح رہے کہ سائرہ اور شہروز کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور 2020 میں طلاق ہوگئی، جس کے بعد شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی، اور ان کے ہاں بیٹی زہرا کی پیدائش ہوئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول