Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا

Share It:



گلوکار سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا۔

پاکستانی موسیقی کے لیجنڈ گلوکار عطاء اللہ عیسی خیلوی اور ان کے صاحبزادے نوجوان گلوکار سانول عیسی خیلوی نے ماضی کے مقبول گیت بے وفا کو ایک نئے انداز میں ریلیز کر کے شائقینِ موسیقی کو سال نو کا خوشگوار سرپرائز دے دیا ہے۔

بے وفا گانے کے بول اردو اور سرائیکی زبان میں ہیں، یہ گیت 70 کی دہائی میں ریلیز کیا گیا تھا جو عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کی پہچان سمجھا جاتا ہے اور جسے اب سانول عیسی نے اپنے والد کے ساتھ مل کر جدید موسیقی اور نئے ویژول ٹریٹمنٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔

گیت میں کلاسک درد، جذبات اور سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کو حال سے جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے، جسے مداح دو نسلوں کی خوبصورت موسیقی کا حسین امتزاج قرار دے رہے ہیں۔

اس موقع پر سانول عیسی کا کہنا تھا کہ اپنے والد کے ساتھ یہ گیت گانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ صرف ایک گیت نہیں بلکہ ہماری موسیقی کی وراثت ہے گیت نہ صرف پرانے مداحوں کے لیے یادوں کی تازگی ہے بلکہ نئی نسل کے لیے کلاسک پاکستانی موسیقی سے جڑنے کا ایک خوبصورت موقع بھی ہے۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول