Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

Share It:


دنیائے کرکٹ کے بے تاج بادشاہ سر ڈان بریڈمین کی بیگی گرین کیپ 8کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق 47-1946 کی ایشیز سیریز کے دوران سر ڈونلڈ بریڈمین کی پہنی ہوئی ٹوپی آسٹریلیا کے نیشنل میوزیم نے چار لاکھ 38 ہزار 500 آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی تقریباً آٹھ کروڑ روپے سے زائد) میں  خریدی ہے۔

 

یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی پہلی ایشیز سیریز تھی جو آسٹریلیا نے 0-3 سے جیتی تھی۔

وزیر ثقافت ٹونی برک کا کہنا ہے کہ ٹوپی کی خریداری آئندہ نسلوں کے لیے قومی تاریخ کو محفوظ کرنے کا حصہ ہے۔

یہ کیپ بریڈمین کے 11 بیگی گرین کیپس میں سے واحد بچ جانے والی کیپ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول