Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سرحد پر غیرقانونی کراسنگ کے دوران ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 6 افغان تارکین وطن ہلاک

Share It:


غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں چلائیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

حال وش کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں احسان اللہ تاجک، نصر اللہ بارکزاہی، حزب اللہ بارکزاہی، وائی بارکزاہی اوربشیر احمد بارکزاہی شامل ہیں۔ اسپتال منتقل کیےگئےکئی افغان تارکین وطن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ واقعے کےحوالےسےنہ توایرانی حکام اور نہ ہی افغانستان نےکوئی بیان جاری کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال بھی ایرانی سرحدی علاقے میں 300 سے زائد افغان تارکین وطن پرفائرنگ کی گئی تھی، جس سے متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول