Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سردار جی 3: ہانیہ عامر پر بھارتیوں کی تنقید، دلجیت دوسانجھ نے خاموشی توڑ دی

Share It:

[ad_1]

بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی نئی فلم ’سردار جی تھری‘ میں تنقید کے باوجود ہانیہ عامر کو شامل کرنے اور اسے بھارت میں ریلیز نہ کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

برطانوی ریڈیو اسٹیشن کے ساتھ بات چیت میں دلجیت دوسانجھ نے خود پر ہونے والی تنقید اور الزامات کی وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’جب یہ فلم بنائی گئی تھی، تب سب کچھ ٹھیک تھا۔ ہم نے فروری میں اس کی شوٹنگ کی تھی، اور اس وقت حالات نارمل تھے۔‘

انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد پہلگام واقعہ اور بہت کچھ ہوا جو ہمارے کنٹرول سے باہر تھا اور ان میں ہم میں سے کوئی ملوث نہیں تھا، میں اپنی فلم سے ہانیہ کو نکال نہیں سکتا تھا کیونکہ شوٹنگ اور ایڈیٹنگ مکمل ہوگئی تھی۔

انہوں نے  کہا کہ ’بس پھر ہم نے مشاورت کی اور اس وجہ سے پاکستانی اداکارہ کو فلم میں رکھنے اور اسے ہندوستان میں ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور پوری ٹیم نے فلم کو بھارت کے علاوہ دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔ دلجیت نے کہا کہ ’’ ظاہر ہے پروڈیوسر نے بہت پیسہ لگایا اور جب فلم بن رہی تھی، تب موجودہ حالات جیسا کچھ نہیں ہو رہا تھا‘‘۔ اداکار نے کہا کہ ہندوستان جیسی بڑی مارکیٹ میں فلم کی ریلیز نہ ہونے پر نقصان تو ہوگا مگر اس کے باوجود اگر پروڈیوسرز صرف بیرون ملک ریلیز کرنا چاہتے ہیں، تو میں ان کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔‘‘

واضح رہے کہ امر ہوندل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘سردار جی 3’ سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کر رہی ہیں،جب کہ اس میں نیرو باجوا، جیسمین باجوا اور گلشن گروور بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں  27 جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول