Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سردیوں میں جلد خشک، سخت اور کُھردری کیوں ہوجاتی ہے، اس سے بچاؤ کا طریقہ کیا ہے؟

Share It:


عمومی طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی ہماری جلد خشک، کھردری اور سخت ہونا شروع ہو جاتی ہے جس کی بنیادی وجوہات موسمیاتی تبدیلی ہے تاہم اس کے علاوہ بھی کئی دیگر وجوہات ہیں۔

جب سرد ہوا چلتی ہے تو ہماری جلد سے نمی تیزی سے بخارات بن کر نکل جاتی ہے جس کی وجہ سے جلد خشک، سخت اور کھردری محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجوہات جاننے کے لیے ہمیں جلد کی ساخت اور بناوٹ کو سمجھنا ہوگا۔

جلد کی تین تہیں ہوتی ہیں سب سے نچلی یا اندرونی تہہ چربی یا فیٹس پر مشتمل ہوتی ہے، جو توانائی کا ذخیرہ جذب کرتی ہے۔ اس کے اوپر ڈرمیس ہے، جس میں خون کی نالیاں، اعصاب، پسینہ اور کئی غدود اور بالوں کے جڑیں ہوتی ہیں۔

جلد کی سب سے اوپر کی تہہ ایپیڈرمس ہے جو جلد کی اہم حفاظتی تہہ ہے اور یہ وہ تہہ ہے جہاں خشک ہونا واقع ہوتا ہے۔ یہ خلیات کی تہوں پر مشتمل ہے اس تہہ میں زندہ خلیے یعنی سیلز ایپیڈرمس کے نچلے حصے سے اٹھتے ہیں اور آخر کار سطح پر پہنچنے کے بعد مر جاتے ہیں اور گرنے لگتے ہیں جس سے جلد خشک ہوجاتی ہے اور کھردری محسوس ہوتی ہے، یہ مسلسل سائیکل مہینے میں ایک بار جلد کی مکمل تجدید کرتا ہے۔

جلد کی خشکی سے بچاؤ کے لیے چند بنیادی اقدامات یہ ہیں کہ نیم گرم پانی سے غسل لیں، کم وقت کا غسل کریں، صفائی کے بعد جلد نم رکھنے کے لیے موئسچرائزر لگائیں، اندرونی ہوا کی نمی برقرار رکھنے کے لیے humidifier استعمال کریں جو ایک ایسا برقی آلہ ہے جو کمرے یا گھر کی ہوا میں نمی بڑھاتا ہے۔

اگر خشک جلد کے ساتھ شدید خارش، دراڑیں یا خون آنے جیسے علامات ظاہر ہونا شروع ہوجائیں تو یہ صرف موسمی اثر نہیں بلکہ کسی جلدی بیماری کی علامت بھی ہوسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں ماہرِ جلد (ڈرماتولوجسٹ) سے مشورہ کرنا بہتر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول