Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سروائیکل کینسر سے بچاؤ، ملک بھر میں مفت ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا گیا

Share It:


وفاقی وزارت صحت نے خواتین کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کیلیے قومی ویکسینیشن مہم کا اعلان کردیا جسکے دوران 9 سے 14 سال تک کی بچیوں کو مفت ویکسین لگائی جائے گی۔

وزارت صحٹ کے مطابق سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم پنجاب، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر جاری رہے گی۔

مہم کے دوران 9 سال سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔ مہم کے دوران یہ ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام اباد کے مختلف اسکولوں میں ایک لاکھ 46 ہزار لڑکیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسکولوں ، مدارس، علاقے کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز اور صحت مراکز میں بھی ویکسین کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔

اس 12 روزہ مہم کے دوران ویکسین پیر سے ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائے گی۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر راشدہ بتول نے کہا کہ سروائیکل خواتین میں ایک خاموش کینسر ہے، بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے یہ مرض جان لیوا بن جاتا ہے، پہلے مرحلے میں مہم کا آغاز سندھ ، اسلام اباد پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اور دیگر اضلاع میں مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان میں ایچ پی وی ویکسین لگائی جائے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول