Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سری لنکا کو مالی اور سیاسی بحران سے نکالنے والے سابق صدر کرپشن الزامات پر گرفتار

Share It:


سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو پولیس نے سرکاری فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کے شعبہ فوجداری تحقیقات (CID) کے ایک سینئر افسر نے تصدیق کی کہ وکرما سنگھے کو کولمبو فورٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

جہاں ان پر اپنے دورِ حکومت کے دوران ستمبر 2023 میں اہلیہ کے ساتھ برطانیہ کے نجی دورے کے لیے ریاستی وسائل اور پیسا استعمال کرنے الزامات پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وکرما سنگھے نے ستمبر 2023 میں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں منعقدہ جی 77 سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن میں قیام کیا تھا۔

اس دوران وہ اور ان کی اہلیہ میتھری وولور ہیمپٹن یونیورسٹی کی ایک تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

دوسری جانب وکرما سنگھے نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ نے اپنے تمام سفری اخراجات ذاتی طور پر ادا کیے اور سرکاری فنڈز کا کوئی غلط استعمال نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ یونائیٹڈ نیشنل پارٹی (UNP) کے سربراہ رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کی سیاست میں ایک طویل اور متنازع کیریئر رکھتے ہیں۔

وکرما سنگھے کو اصلاحات اور اقتصادی پالیسیوں کا ماہر سمجھا جاتا ہے وہ 1993 میں پہلی بار وزیرِ اعظم بنے اور کئی بار مختلف ادوار میں اس عہدے پر فائز رہے۔

جولائی 2022 میں ملک میں شدید مالیاتی بحران اور عوامی احتجاج کے نتیجے میں صدر گوتابایا راجا پکسے مستعفی ہوگئے جس کے بعد پارلیمنٹ نے وکرما سنگھے کو بقیہ مدت کے لیے صدر منتخب کیا۔

جب انھوں نے حکومت سنبھالی تو سری لنکا نے تاریخ کے بدترین معاشی بحران کا سامنا کیا، ڈالرز کی عدم دستیابی کے باعث ملک ڈیفالٹ کرگیا تھا، پیٹرول اور ادویات خریدنے کے لیے بھی حکومت کے پاس پیسے نہیں تھے۔

اس گھمبیر صورت حال میں وکرما سنگھے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ معاہدے اور سخت اصلاحات کے ذریعے ملک کو استحکام کی طرف لے آئے تھے۔

تاہم ستمبر 2023 میں وکرما سنگھے نے دوبارہ صدارت کے لیے الیکشن لڑا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول