[ad_1]
سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا جس کے بعد نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز کل 26 جون سے ہوجائے گا۔
دیگر عرب اور خلیجی ممالک میں بھی چاند نظر آگیا اور کل سے نئے اسلامی سال کا شایان شان آغاز ہوگا۔
متحدہ عرب امارات، قطر اور دیگر عرب ممالک میں نئے اسلامی سال کے موقع پر مختلف تقریبات بھی رکھی گئی ہیں۔
اسی طرح سعودی عرب میں عاشورہ 5 جولائی کو ہوگی۔ سعودی عرب میں نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلاف کعبہ ’کسوہ‘ کی پروقار تبدیلی کا بھی آغاز ہوگیا۔
پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند 26 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی سال کا آغاز نہایت محترم مہینے محرم سے ہوتا ہے اور یکم محرم خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کی شہادت کا دن بھی ہے۔
اسی ماہ نواسہ رسول صلی اللی علیہ وسلم کو بھی شہید کیا گیا تھا اور تاریخ میں واقعہ کربلا آج بھی زندہ ہے۔
[ad_2]
Source link