Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سعودی عرب کے مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ ’ال بیک‘ کو پاکستان میں لانچ کرنے کی تیاریاں

Share It:


پاکستانی فاسٹ فوڈ شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی عرب کا مشہور زمانہ فاسٹ فوڈ برانڈ ال بیک (AlBaik) اب پاکستان میں لانچ ہونے جارہا ہے۔ 

یہ برانڈ اپنی کرسپی بروسٹ چکن، اسپیشل گارلک ساس اور کم قیمت حلال فوڈ کی وجہ سے مشہور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ال بیک کے مالک رامی ابو غزالہ کی جدہ میں ملاقات کے دوران پاکستان میں لانچ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔

منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کے تحت ال بیک دنیا بھر میں اپنی برانچز پھیلائے گا۔

جنوری 2026 تک ملک بھر میں 200 سے زائد برانچز کھولنے کا ہدف ہے۔ ابتدائی مرحلے میں درج ذیل شہروں اور علاقوں میں شروعات ہوگی:

کراچی: کلفٹن، گلشن اقبال، نارتھ ناظم آباد (5+ برانچز)

لاہور: گلبرگ، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن (4 برانچز)

اسلام آباد: ایف-7، بلیو ایریا، جی-9 (3 برانچز)

راولپنڈی: کمرشل مارکیٹ، صدر (2 برانچز)

فیصل آباد: ڈی گراؤنڈ، پیپلز کالونی (2 برانچز)

ملتان: گلگشت، کینٹ (2 برانچز)

پشاور: یونیورسٹی ٹاؤن، حیات آباد (2 برانچز)

ال بیک اپنے سعودی ذائقے کو پاکستانی مصالحوں کے ساتھ ملا کر پیش کرے گا۔ قیمتیں مقامی مارکیٹ کے حساب سے متعین کی گئی ہیں۔

ال بیک کی پاکستان آمد نہ صرف فوڈ انڈسٹری میں نیا مقابلہ لائے گی بلکہ ہزاروں نوکریوں کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول