Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ: فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست

Share It:


آسٹریلیا نے بھارت کو 1-2 سے مات دے کر 10واں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔فاتح ٹیم نے تیسری مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا، دفاع میں ناکام برطانیہ نے پاکستان کو2-3سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، 5 ویں پوزیشن کے لیے ہونے والے میچ میں میزبان ملائشیا نے نیوزی لینڈ کو3-5سے ہرا دیا، پاکستان کے سفیان خان 9 گول کرکے ایونٹ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے شہر جوہر بارو کے تمان دیا ہاکی اسٹیڈیم میں 6 ٹیموں کے درمیان منعقدہ 10 ویں سلطان آف جوہر انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت کو گلے لگایا۔

کھیل کے 13 ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گروبیلار این نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-1 کی سبقت دلوائی۔ 17 ویں منٹ بھارت کے ایکا انمول نے گول کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا۔

بعدازاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف تابڑ ٹور حملے کیے، کھیل کے 59 ویں منٹ میں گروبیلار این نے اپنادوسرا گول داغ کر آسٹریلیا کو 1-2 کی برتری دلوادی جو حتمی ثابت ہوئی۔

تیسری پوزیشن کے مقابلے میں برطانیہ سے 3-2سے ہارنے والی پاکستان ٹیم کے سفیان خان 9 نے گول کرکے بہترین اسکورر کا ایوارڈ حاصل کیا۔ قومی کپتان حنان شاہد 5 گول کرکے دوسرے بہترین اسکورر رہے،ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے راونڈ میچ میں ملائشیا کو 2-7 سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں برطانیہ سے 6-1 سے مات کے بعد روائیتی حریف بھارت سے مقابلہ 3-3 سے برابر کھیلا۔ چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ سے 3-2 سے ہارنے کے بعد پاکستان کا آسٹریلیا سے 5 واں اور آخری میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ 4 اور بھارت 3 مرتبہ ایونٹ کا فاتح رہے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول