Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات

Share It:



پشاور:

پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر  خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے   گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔

اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے درخواست کی گئی تھی، جس پر عدالت نے گورنر کے پی کو آج حلف لینے کا حکم دیا تھا۔

قبل ازیں جے یو آئی  کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے فریقین کے مکمل دلائل سننے کے بعد خارج کردیا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول