Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سنی دیول اور اکشے کھنہ کی 29 سال بعد ایک ساتھ پردے پر واپسی، کونسی فلم میں جلوہ گر ہوں گے؟

Share It:


معروف بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اکشے کھنہ ایک بار پھر ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

دونوں اداکار اس سے قبل 1997 کی یادگار جنگی فلم بارڈر میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

اب تقریباً تین دہائیوں بعد یہ جوڑی ایک سنجیدہ اور پُراثر کورٹ روم ڈراما ’اکّا‘ کے ذریعے شائقین کے سامنے آنے کے لیے تیار ہے۔

نیٹ فلکس نے حال ہی میں اپنی آنے والی اوریجنل فلم ’اکّا‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا ہے۔

ایک منٹ سے زائد دورانیے کے اس ٹیزر میں ایک عدالت کا منظر دکھایا گیا ہے، جہاں سنی دیول ایک ماہر وکیل سکندر مہرا کے کردار میں نظر آتے ہیں۔

سنی دیول 33 سال بعد وکیل کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل وہ 1993 کی ایوارڈ یافتہ فلم دامنی میں وکیل کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

فلم ’اکّا‘ میں اکشے کھنہ کو مرکزی مخالف کردار میں دکھایا گیا ہے، جو ایک سنگین مقدمے کا سامنا کر رہا ہے۔

فلم کی کہانی قانون، اخلاقیات اور انصاف کے نازک توازن کے گرد گھومتی ہے۔

سدھارتھ پی ملہوترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیا مرزا اور تلوتما شومے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی ریلیز تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول