Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سوشل میڈیا پر تنقید، ڈاکٹر نبیہا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں

Share It:


معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا اپنی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

ڈاکٹر نبیہا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں اپنے خاوند حارث کھوکھر کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فضا علی کے سوالات کے جوابات دیے۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران نبیہا نے نکاح کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور نفرت پر بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئیں۔ جس پر میزبان کو اپنی سیٹ چھوڑ کر انہیں ٹشو پیپر اور دلاسہ دینا پڑا۔

ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ والد کے انتقال کے بعد والدہ نے بڑی محنت سے انہیں پالا، جس کی وجہ سے انہوں نے کم عمری سے ہی کام کرنا شروع کیا تاکہ والدہ کا بوجھ کم ہو۔

ڈاکٹر نبیہا اپنی والدہ کے انتقال کا تذکرہ کرتے ہوئے جذباتی ہوئیں اور انہیں یاد کر کے آنسو ضبط نہ کرسکیں اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا تذکرہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں چاہتی ہوں جو مشکلات اور مسائل میں نے دیکھے وہ کوئی اور لڑکی نہ دیکھے‘۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ دوسری کی باتوں کی پرواہ نہیں کرتیں اور آئندہ بھی زندگی اپنی مرضی سے گزاریں گی۔

میزبان نے ڈاکٹر نبیہا سے اُن کے شوہر کے سامنے پہلی شادی سے متعلق بھی سوال کیا جس پر سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ وہ اپنے شوہر حارث کو ماضی کے حوالے سے سب کچھ بتاچکی ہیں اور ہر بات اُن کے علم میں ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان نے اپنی عمر سے چھوٹے دوست سے حال ہی میں نکاح کیا، دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ چھ سال سے دوستی تھی اور ایک ہی ادارے میں کام بھی کرتے تھے۔

ڈاکٹر نبیہا نے بتایا کہ انہوں نے حارث کو پسند کیا اور پھر ایک مشترکہ جاننے والے کے ذریعے شادی کی خواہش کا اظہار کیا جس پر وہ راضی ہوئے۔

دونوں کا نکاح معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کے گھر پر ہوا، اس دوران کچھ ایسی چیزیں اور ویڈیوز بھی سامنے آئیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر پر شادی کے لباس اور جیولری کی قیمت پر بھی تنقید کی گئی تاہم انہوں نے بعد میں اپنے ان دونوں بیانات کو واپس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کی اور کہا کہ وہ جذبات میں قیمت کچھ زیادہ ہی بتا گئیں تھیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول