Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار کا تاریخی اضافہ، فی تولہ قیمت پونے 6 لاکھ ہوگئی

Share It:



کراچی:

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی بہت بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت پونے 6 لاکھ تک پہنچ گئی۔

صرافہ مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 212 ڈالر کے بڑے اضافے سے 5 ہزار 504 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے اثرات مقامی بازار پر بھی مرتب ہوئے جس کے بعد ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی 21 ہزار 200 روپے کا بہت بڑا اضافہ ہوا اور ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 5لاکھ 72ہزار 862روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 18ہزار 175روپے بڑھ کر 4لاکھ 91ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی مسلسل اضافے اور نئی ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12ہزار 175روپے اور فی دس گرام قیمت 227روپے کے اضافے سے 10ہزار 438روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر ڈی ڈالرائزیشن پالیسی سے امریکی ڈالر  کی قیمت 4 سال کی کم ترین سطح پر آنے، جنگ کے منڈلاتے ہوئے بادل کی وجہ سے سونے میں اثاثے بڑھانے کے لیے طلب بڑھتی جارہی ہے جبکہ دنیا کے بیشتر ممالک کے سینٹرل بینکس کی جانب سے بھی خالص سونے کی خریداری میں اضافے کا رحجان دیکھا جارہا ہے جس سے سونے اور چاندی کی قیمتیں یومیہ بنیادوں پر تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول