Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے اہم پیشرفت

Share It:



اسلام آباد:

سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے نفاذ کے لیے اہم پیش رفت سامنے  آئی ہے۔

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کامران راشد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو عدالتی نظام میں ڈیجیٹل مالیاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے لیے آن لائن بلنگ سلوشن کے نفاذ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  سپریم کورٹ کے لیے آن لائن بلنگ سسٹم جلد فعال ہوگا۔ اس نظام سے دستی بلوں اور چیکوں پر انحصار ختم ہو جائے گا۔  اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے اے جی پی آر کے اقدام کی تعریف کی۔

 اے جی پی آر نے حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات سے  بھی آگاہ کیا، جس پر چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی نے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

چیف جسٹس نے اس موقع پر کہا کہ  سپریم کورٹ میں مالیاتی نظام کی بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی چیف جسٹسز کی منظوری سے یہ نظام ہائی کورٹس تک بھی توسیع دیا جائے گا۔  ڈیجیٹل نظام متعارف کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول