Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سپریم کورٹ؛ حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ معطل

Share It:



سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شہزاد احمد خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔

جے یو آئی کے سید سمیع اللہ کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 251 میں جے یو آئی کے سمیع اللہ کامیاب ہوئے تھے اور 22 پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 مسنگ ہونے پر ان پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا۔

دوبارہ پولنگ کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول