Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

سڈنی حملے میں ملوث دہشت گرد بھارتی نکل آیا، حملہ آور کے ساتھی کے حیرت انگیز انکشافات

Share It:


آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والا شخص بھارتی نکل آیا۔ 

میڈیا ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے ساتھی نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد بھارت نژاد ہے۔ 

آسٹریلوی چینل نائن ناؤ سے گفتگو کرتے ہوئے شوٹر کے ساتھی نے بتایا کہ نوید اکرم کے باپ کا تعلق بھارت اور ماں کا اٹلی سے ہے۔ 

تازہ انکشافات کے بعد بھارت کی پریشانی اور پاکستان کے خلاف جھوٹ سمجھ میں آگیا۔ 

بھارتی میڈیا نے سوشل میڈیا پرجھوٹی تصاویر پھیلائیں اور پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم اور منظم سازش کی۔

سڈنی میں پیش آنے والے سانحے کو سیاسی اور پروپیگنڈا جنگ میں تبدیل کرنا ہر صورت میں قابل مذمت ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور جھوٹے الزامات انسانیت کے دشمن ہیں اور پاکستان کو نشانہ بنانے کی منظم سازش نے حقیقی انسانی کہانی کو نظرانداز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھارتی میڈیا کی جانب سے جھوٹی ویڈیوز اور من گھڑت ڈیٹا کے ذریعے پاکستان پر الزام سازی بے نقاب ہوگئی ہے اور کسی بھی مستند عالمی ذرائع نے پاکستان کے خلاف الزامات کی حمایت نہیں کی جبکہ منظم جھوٹ اور پروپیگنڈا پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے عالمی سطح پر پھیلایا گیا جبکہ پاکستان کو بدنام کرنے کے دوران حقیقی انسانی بہادری اور قربانی کو نظرانداز کر دیا گیا۔

سڈنی واقعے میں مسلمان ہیرو احمد العہمد نے دکھایا کہ بہادری اور انسانیت میں مذہب یا نسل کی کوئی حدود نہیں، دہشت گردی کا تعلق کسی قوم یا مذہب سے نہیں، اس لیے سچائی پر مبنی رپورٹنگ اور انسانی ہمدردی اہم ہے۔

دہشت گردی انسانیت کی دشمن ہے، کسی قوم یا نسل سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، واقعہ ایک فرد کا جرم تھا لیکن پوری قوم کو بدنام کرنا نفرت انگیزی ہے، پاکستان کو نشانہ بنانے کا مقصد انتہا پسندی، متاثرین کی مدد اور مسلمانوں کی پرامن شناخت سے توجہ ہٹانا ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پرمسلح افراد نے فائرنگ کرکے 16 افراد کو ہلاک کردیا تھا اور متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں ایک مسلح حملہ آوربھی شامل بھی جبکہ دوسرے حملہ آور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ یہودیوں کے مذہبی تہوارحنو کی تقریب کے دوران پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مقامی آبادی کو بونڈی بیچ سے دور رہنے کی ہدایت کردی۔

فائرنگ کے دوران ایک شہری نے اپنی جان پر کھیل ایک حملہ آور کو گردن سے دبوچ کر قابو کرلیا اور اسلحہ بھی چھین لیا، جن کی شناخت 43 سالہ آسٹریلوی شہری احمد ال احمد کے نام سے ہوئی۔

احمد کے جرات مندانہ اقدام کی بدولت مزید جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ان کے اس اقدام کو دنیا بھر کے میڈیا میں سراہا گیا اور زبردستی پذیرائی کی گئی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول